فائرنگ کے 1800 سے زائد واقعات رپورٹ

0
55

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ میں فائرنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ، مسلسل تین سالوں کے دوران 600 کی اوسط سے1800 سے زائد فائرنگ واقعات رونما ہوئے ہیں، 2020 کے دوران فائرنگ کے 610 واقعات رونما ہوئے، 2021 میں فائرنگ کے 621 واقعات جبکہ 2022 میں اب تک فائرنگ کے 675 واقعات رونما ہوئے ہیں، جبکہ 2019 میں فائرنگ کے 417 واقعات رپورٹ ہوئے۔رواں برس فائرنگ کے تین اور واقعات رونما ہوئے تو امریکہ سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات کا حامل دوسرا ملک بن جائے گا، رواں ہفتے کولاراڈو میں فائرنگ کے واقعہ کے دوران 5لوگ جان کی بازی ہار گئے جبکہ والمرٹ میں فائرنگ سے چھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جی وی اے کے اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت فائرنگ کے واقعات کی شرح 1.68 فیصد فی روز ہے، 2019 میں یہ شرح 1 فیصد جبکہ 2021 میں 1.9 فیصد تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here