واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی حکومت کی جانب سے روز گار کی فراہمی کیلئے مختلف قوانین بنائے جا رہے ہیںتاکہ بے قاعدگیوں اور بد عنوانیوں کا سدباب کیا جا سکے۔مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے امریکہ اپنے دروازے کھولنے کیلئے لاٹری سسٹم کو پھر متعارف کرانے جا رہا ہے۔ایچ ون بی ویزا کے لے اب آئی ٹی اوردیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد امریکی ویزا کے حصول کیلئے لاٹری سسٹم کے ذریعہ درخواستیں دے سکیں گے۔