کینیڈا: سٹوڈنٹ ویزے کا حصول مشکل

0
144

اوٹاوا(پاکستان نیوز) کینیڈا نے امیگریشن پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں کے تحت غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزے کے حصول کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق حکومتی ادارے (آئی سی آر سی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سٹوڈنٹ ویزے کی62 فیصد درخواستیں مسترد کی گئیں جو گزشتہ دس سال کی بلندترین شرح ہے ،2024 میں یہ شرح 52 فیصد رہی تھی ۔ کینیڈا کی امیگریشن پالیس میں تبدیلیوں سے بظاہر سب سے زیادہ بھارتی طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال بھارتی طلبہ کی کینیڈا کے لیے ویزا درخواستوں میں سے 80فیصد مسترد ہوئیں۔ 2024 میں کینیڈا نے دس لاکھ غیرملکی طلبہ کو ویزیجاری کئے تھے جو امریکا کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے، ان میں سے 41 فیصد کا تعلق بھارت ، 12فیصدکا چین سے جبکہ 17 ہزار سے زیادہ کا تعلق ویتنام سے بتایا گیا۔ امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاسنگ مسائل اور انفراسٹرکچر کے باعث کینیڈا کی حکومت کو اندرونی دبا کا سامنا ہے۔ طلبہ کو مدد فراہم کرنے والے کینیڈین ادارے بارڈر پاس کی صدر جانتھن شرمن کا کہنا ہے کہ آئی آر سی سی سٹوڈنٹ ویزا درخواستوں کا زیادہ سختی سے جائزہ لے رہا ہے، طلبہ کے لیے مالی ثبوت کے طور پر ظاہر کی جانے والی رقم میں دوگنا کرتے ہوئے 20 ہزار 635 ڈالر کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here