90ہزار سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ

0
72

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں ایک روز کے دوران کرونا کے ریکارڈ 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، جمعہ کے روز 90ہزار132 شہریوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس سے قبل ایک روز میں 82 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی، نیو یارک سٹی میں نصف سے زیادہ، یا 47,591، مثبت کیسز کا پتہ چلا، جہاں Omicron اضافے نے سخت متاثر کیا ہے۔ریاست بھر میں 425,782 افراد کے ٹیسٹ مثبت آیا، 21.17 فیصد مثبت نتائج ریکارڈ کیے گئے جو پچھلے سات دنوں میں رپورٹ کی گئی 22.15 مثبت شرح سے معمولی کم ہے۔ برونکس میں مثبت کیسز کی شرح 25.94 فیصد ریکارڈ کی گئی، جمعہ کے روز مہلک وائرس 154 افراد ہو گئے تھے، ہسپتالوں میں جمعہ کے روز COVIDـ19 کے 2,144 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا، جس سے ریاست بھر میں مجموعی تعداد 11,843 ہوگئی۔ ان میں سے 1,483 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ جمعہ کو ریاست بھر میں کل 108,077 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں، ریاست نے کہا کہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام نیو یارکرز میں سے کم از کم 89.7 فیصد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here