دسمبر میں 2لاکھ ملازمتوں کے مواقع

0
111

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے گزشتہ سال دسمبر میں صرف ایک لاکھ ننانوے ہزار ملازمتیں پیدا کر سکی، جس کی بڑی وجہ اومیکرون وائرس کو قرار دیا گیا ہے، توقع سے کم تنخواہوں کے باوجود، امریکی بے روزگاری کی شرح نومبر میں 4.2 فیصد سے کم ہوکر 3.9 فیصد پر آگئی۔ڈاؤ جونز کے مطابق ماہرین اقتصادیات نے گزشتہ سال دسمبر میں 422,000 ملازمتوں کے اضافے کی توقع ظاہر کی تھی جوکہ پوری نہیں ہو سکی صرف 1 لاکھ 99ہزار افراد ملازمتیں حاصل کر سکے، تفریح اور ہوٹلنگ کے شعبے میں 53 ہزار ملازمتیں ریکارڈ کی گئیں، ملازمتوں کی رپورٹ نے کچھ مثبت معاشی رجحانات کا اشارہ دیا۔ اس مہینے کے لیے اجرتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور ایک سال پہلے اسی مہینے میں اجرتوں میں یہ اضافہ 4.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے بالاتر ہے۔بے روزگاری کی شرح گر گئی کیونکہ آجروں نے نومبر کے دوران 10.6 ملین ملازمتیں پیدا کیں جبکہ ریکارڈ 4.5 ملین امریکیوں نے اپنے عہدوں کو چھوڑ دیا۔ماہرین اقتصادیات کے مطابق اومیکرون کیسوں کی برھتی شرح بڑے پیمانے پر معیشت کومتاثر کر سکتی ہے۔بدقسمتی سے معیشت کا راستہ ابھی بھی وبائی مرض سے جڑا ہوا ہے اور Omicron پہلی سہ ماہی میں معیشت کو ایک اہم دھچکا پہنچانے والا ہے ، موڈیز اینالیٹکس کے ایک سینئر ماہر معاشیات ریان سویٹ نے رپورٹ میں اس حوالے سے انکشاف کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here