خبردار!فرانس کیلئے سفر نہیں کرنا ، کیئر کی مسلم کمیونٹی کو ٹریول وارننگ جاری

0
106

 

فرانس میں اسلام فوبیا عروج پر پہنچ گیا ہے ،کسی بھی مسلمان کے ساتھ نسل پرستانہ اور تعصب پر مبنی واقعہ پیش آ سکتا ہے ،الرٹ جاری

نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کیئر نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ متنازع حالات کے دوران فرانس کا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے فرانس اس وقت بڑے خطرے سے دوچار ہیں اور وہاں کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے اس لیے مسلم کمیونٹی کو فرانس کے سفر سے گریز کرنا چاہئے ۔تنظیم کی جانب سے فرانس میں باحجاب دو مسلم خواتین سے بدسلوکی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایسے رویے سے فرانس کا مسلمانوں کے خلاف بدنما چہرہ سب کے سامنے آ گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فرانس میں اس وقت اسلام فوبیا عروج پر پہنچ چکا ہے ، کسی بھی مسلمان کے ساتھ ہتک آمیز اور نسل پرستانہ واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here