پہلی خاتون مسلمان میئر بھی نسلی تعصب کا شکار

0
112

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈاکٹر صدف جعفر امریکہ کی پہلی خاتون مسلمان میئر منتخب ہو گئیں جنہوں نے نسلی تعصب کا سامنا کرنے کے باوجود کامیابی حاصل کی ، اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مونٹگمری ہی سے انتخابی سیاست کا آغاز سال 2016 سے ڈیموکریٹ جماعت کے ساتھ کیا۔میں نے امریکی ہونے کے باوجود نسلی تعصب اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑالیکن اس نے مجھے مضبوط بنایا ، میں نے لوگوں کے مسائل حل کیے۔ جس کی بدولت سال 2019 میں مقامی حکومت کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوئی، تو انہوں نے مجھے میئر شپ کے لیے منتخب کیا۔ ’پہلے تو میں یہ نہیں جانتی تھی کہ میں امریکہ میں پہلی مسلمان خاتون اور جنوبی ایشیا سے نیو جرسی میں پہلی میئر ہوں۔ جب میں نے حلف اٹھایا اور پوری دنیا بالخصوص کراچی، پاکستان اور گجرات اور انڈیا سے مجھے میرے رشتہ داروں کے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اگر کبھی موقع ملا تو میں پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا اور وہاں کی خواتین کے لیے ضرور بہتری کا کوئی کام کرنا چاہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here