سعودیہ، امارات 4 ارب ڈالر قرض دینگے

0
134

اسلام آباد (پاکستان نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر کواستحکام دینے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کے پاس ایک اور سال کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب سے حاصل کئے گئے 4 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس قرضوں کی واپسی میں توسیع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایک اور سال کے لئے 4 ارب ڈالر کے قرض میں توسیع لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسلام آباد سردست قرضوں کی ادائیگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ یہ دونوں ممالک 4 ارب ڈالر کے بقایا قرضوں میں توسیع دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 4ارب ڈالر ڈپازٹس کی ادائیگی مزید ایک سال کیلئے مو¿خر کرنے کیلئے اپنی بھر پور لابنگ شروع کردی ہے ‘پاکستان کو 4ارب ڈالر کی رقم نومبر 2020ءسے فروری 2021کے درمیان اداکرنی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here