مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ایوارڈ پاکستانی ڈاکٹر اقبال چودھری کے نام

0
181

اسلام آباد (پاکستان نیوز)مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ایوارڈ پاکستانی ڈاکٹر اقبال چودھری کے نام،پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، لبنان اور مراکش کے پانچ سائنسدانوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں مصطفیٰ انعام 2021 سے نوازا گیا ہے۔ مصطفی پرائزسائنسی فضیلت کی بین الاقوامی علامت ہے۔ اس سال کے ایوارڈ کے لئے پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کو بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں نامزد کیا گیا ہے۔ مصطفی پرائز، سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک اعلی ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے اعلی محققین اور سائنسدانوں کو چار شعبوں میں دیا جاتا ہے۔ اسے مسلم دنیا کا نوبل پرائز بھی سمجھا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here