بائیڈن کا فوڈ سٹیمپ فوائد میں 25فیصد اضافے کا اعلان

0
107

واشنگٹن (پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت نے ”فوڈ سٹیمپ پروگرام” کے فنڈز میں تاریخی اضافہ کرتے ہوئے شہریوں کو کچن کے لیے زیادہ خریداری کرنے کا موقع فراہم کر دیا ہے ، فوڈ سٹیمپ پروگرام میں 42 ملین کے قریب شہری رجسٹرڈ ہیں ، فوڈ سٹیمپ میں رجسٹرڈ افراد کیلئے مختص رقم میں ماہانہ 36 ڈالر کا اضافہ ہوگا جس سے فوڈ سٹیمپ کے لیے بجٹ میں سالانہ 20 ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا ، بجٹ میں اضافے کا مقصد بائیڈن حکومت کی جانب سے متوسط خاندانوں کو اوپر لانا ہے جوکہ کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے انتہائی ابتر حالات سے دوچار ہیں ، نیویارک ٹائمز رپورٹ کے مطابق منصوبے سے چار افراد پر مشتمل خاندان کی ماہانہ آمدنی میں 835 ڈالر کا اضافہ ہونے کی توقع ہے جوکہ کرونا لاک ڈائون کے دوران آمدنی سے 21 فیصد زائد ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here