کورونا : چار لاکھ سے زائد افراد ہلاک

0
139

لندن(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 782 ہو گئی، برازیل میں مزید 813، امریکا میں 586 اور میکسیکو میں 354 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی، اب تک 35 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، امریکا میں مرنے والوں کی تعداد اب تک ایک لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ برطانیہ میں 40 ہزار 597 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں مزید 112، بھارت میں مزید 266 اور ایران میں 70 اموات ہوئیں، اٹلی میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو قبرستانوں میں جگہ نہ مل سکی، مسلم تنظیموں نے حکومت سے قبرستان میں اضافی جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here