ہیوسٹن (پاکستان نیوز) کوویڈ 19 گرانٹ پروگرام میں حکومت سے 1.5ملین ڈالر کا فراڈ کرنے کے الزام میں پاکستانی تاجر فہد شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، تاجر نے ایمپلائز پیمنٹ پروٹیکشن پروگرام کے تحت ملنے والی گرانٹ میں جعلسازی سے کام لیا ، پولیس کی جانب سے پاکستانی تاجر پر فراڈ اور جعلسازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ،فہد شاہ نے قرض لینے کے حوالے سے دد الگ نام سے درخواستیں جمع کرائی تھیں جس سے ان کو تین ملین ڈالر کی رقم ملنا تھی ،قرض کے لیے دی گئی درخواست میں تاجر فاحد نے بتایا کہ اس کی کمپنی میں 120کے قریب لوگ زیر ملازمت ہیں اس لیے ان کو اتنی بڑی رقم اخراجات پورے کرنے کی مد میں چاہئے حقائق سامنے آنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فاحد شاہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔