اوورسیز پاکستانی:21 ارب کی ترسیلات

0
130

اسلام آباد(پاکستان نیوز) حکومت کی طرف سے کئے گئے مربوط اقدامات کے نتیجے میں توقع ہے کہ رواں مالی سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر بیس سے اکیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے حال ہی میں اعلان کئے گئے اقدامات سے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے 16 ارب ڈالر کے مقابلے میں ترسیلات زر17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جس سے چھ اعشاریہ دوفیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔حکومت نے سرکاری بینکوں کے ذریعے اپنے ترسیلات زر بھجوانے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولت فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here