کیتھی ہوشل کا حجابومسلم خواتین کی حمایت میں بیان

0
132

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹس کی گورنر کے لیے امیدوار کیتھی ہوشل نے حجاب اور مسلم خواتین کی حمایت میں بیان دے کر مسلم کمیونٹی کی خوب داد سمیٹی ہے ، سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے بیان کو خوب سراہا جا رہا ہے ، انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز اسلام علیکم کے ساتھ کیا اور کہا کہ حجاب کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں مسلم خواتین کے لیے حجاب کی اہمیت کا باخوبی اندازہ ہے ، انھوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت کی اولین ترجیح مذہبی ہم آہنگی ہے ، امریکہ میں تمام اقلیتوں کو مذہبی اور معاشرتی سطح پر برابری کے حقوق فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے جس کو ہرممکن طور پر پورا کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کروڑوں مسلم خواتین حجاب کو استعمال کررہی ہیں اور ہمیں اس کی اہمیت کا باخوبی انداز ہے، کیتھی نے امریکہ میں مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم خواتین کیخلاف اسلامو فوبیا واقعات پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا اور کہا ہم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، جوکہ اسلامو فوبیا کیخلاف موثر ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here