واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ بھر میں بے روزگاری کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے سر اٹھانے لگی ہے ، مختلف محکموں سے 3لاکھ 7 ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایمزون نے 30 ہزار، انٹیل نے 25ہزار، نسان نے 20ہزار، نیسلے نے 16ہزار، مائیکرو سافٹ نے 15ہزار ، بوش نے 13ہزار، ڈیل نے 12 ہزار ، ویریزون نے 13ہزار ، ایکسینچر نے 11ہزار جبکہ فورڈ نے مجموعی طور پر 11ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالا ہے۔










