امریکی پولیس نے رواں سال ہرروز 3 افراد کو ہلاک کیا ، برطانوی رپورٹ

0
74

واشنگٹن(پاکستان نیوز) پولیس کے افسران نے رواں سال 24 مارچ تک 249 افراد کو ہلاک کیا، جو کہ ایک دن میں اوسطا تین اموات بنتی ہیں۔ برطانوی اخبار نے ایک غیر منافع بخش تحقیقاتی گروپ میپنگ پولیس وائلنس کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاکتیں حالیہ برسوں کی طاقت کے مہلک رجحانات کی عکاسی کرتی ہیں۔ امریکی پولیس کے تشدد کی عکاسی خاص طور پر 46 سالہ افریقی نڑاد امریکی جارج فلائیڈ کے قتل سے ہوتی ہے جو کہ مئی 2020 میں امریکی ریاست مینی سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس افسر کی جانب سے گردن پر تقریبا 9 منٹ تک گھٹنے ٹیکنے کے بعد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد سے تقریبا دو برسوں کے دوران امریکہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ہلاکتوں کو روکنے میں بہت کم پیش رفت کی ہے اور یہ کہ نظام میں اصلاحات کے حوالے سے 2020 میں کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here