FBI بغیر وارنٹ کے ہزاروں کارروائیاں کیے جانے کا انکشاف

0
63

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ایف بی آئی کی جانب سے خفیہ آپریشنز کے دوران بغیر وارنٹ کاررروائیاں کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی نے ہزاروں کارروائیاں بغیر کسی وارنٹ کے انجام دیں جوکہ ریاستی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں ۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر کی طرف سے شائع ہونے والی ایک سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے امریکی ڈیٹا کی 3.4 ملین مرتبہ تلاشی کارروائیاں کیں۔بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے امریکی ڈیٹا سے غیر ملکی ڈیٹا کی گنتی اور ترتیب دینے میں پیچیدگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تلاشوں کی اصل تعداد ممکنہ طور پر بہت کم بتائی ہے ہے۔ رپورٹ سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پروگرام کے تحت ایف بی آئی نے کتنے امریکیوں کے ڈیٹا کی جانچ کی، حالانکہ حکام کا کہنا تھا کہ یہ یقینی طور پر بہت کم تعداد ہے۔رپورٹ میں یہ الزام نہیں لگایا گیا کہ ایف بی آئی معمول کے مطابق امریکی ڈیٹا کو غلط یا غیر قانونی طور پر تلاش کر رہی تھی لیکن بغیر وارنٹ کارروائیاں غیرقانونی سرگرمیوں کے زمرے میں آتی ہیں ، ایف بی آئی کے ایک سینئر اہلکار نے جمعہ کو اس رپورٹ پر ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ 3.4 ملین کا اعداد و شمار “یقینی طور پر ایک بڑی تعداد ہے، میں یہ دکھاوا نہیں کروں گا کہ ایسا نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here