ٹرمپ نے وائس آف امریکہ سمیت درجنوں میڈیا آئوٹ لیٹس کو بند کر دیا

0
15

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ نے وائس آف امریکہ، ریڈیو فری ایشیا ، ریڈیو فری یورپ سمیت متعدد میڈیا آرگنائزیشن کو بند کر دیا ہے، ٹرمپ نے 14 مارچ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں امریکی ایجنسی برائے عالمی میڈیا کے کردار کو محدود کیا گیا ہے۔ٹرمپ کی انتظامیہ نے 15 مارچ کو وائس آف امریکہ سمیت دیگر امریکی امداد سے چلنے والے نشریاتی اداروں کے صحافیوں کو لمبی چھٹی پر دے دی ، اچانک ان میڈیا آئوٹ لیٹس کو منجمد کر دیا جو طویل عرصے تک روسی اور چینی معلوماتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم سمجھی جاتی تھیں۔وی او اے، ریڈیو فری ایشیا، ریڈیو فری یورپ اور دیگر آؤٹ لیٹس کے سیکڑوں رپورٹرز اور دیگر عملے کو ہفتے کے آخر میں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں ان کے دفاتر سے روک دیا جائے گا اور انہیں پریس پاس، دفتر سے جاری کردہ ٹیلی فون اور دیگر سامان واپس کر دینا چاہیے۔ٹرمپ، جو پہلے ہی امریکی امدادی ایجنسی اور محکمہ تعلیم کو بے دخل کر چکے ہیں، نے مارچ 14 کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں امریکی ایجنسی برائے عالمی میڈیا کو وفاقی بیوروکریسی کے عناصر جن کا صدر نے تعین کیا ہے غیر ضروری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here