ناسو کائونٹی ڈسٹرکٹ 3؛پری پولنگ میں شہریار علی کی برتری نمایاں

0
125

ناسو کائونٹی ڈسٹرکٹ تھری سے لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی قبل از وقت ووٹنگ کے دوران اپنے حریف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،ہر پولنگ سٹیشن پر شہریار علی کی برتری نمایاں دکھائی دے رہی ہے ، ساسبا کور کمیٹی نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ نومبر 7 تک شہریار علی کی بھرپور سپورٹ کریں، آئیں اور شہریار علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں، اور جوق در جوق ووٹ ڈالیں، واضح رہے کہ ہر پولنگ سٹیشن پر شہریار علی کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لینے والے ری پبلیکن امیدوار شہریار علی اور چھٹی مرتبہ انتخابی مہم میں شریک ڈیموکریٹس کے سلاجیز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، لارنس کی 44 سالہ ڈیموکریٹک کیری سلاجیز 2012 سے عہدے پر ہیں، اور اپنی چھٹی مدت پوری کر رہے ہیں۔شہریار علی نے بتاتا کہ اس نے انتخابی مہم کے دوران ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے سیاست دانوں کو کمیونٹی میں مزید شامل ہونے، سیمینارز، ورکشاپس، میٹنگ اینڈ گریٹس کے متعلق بتانے کی ضرورت ہے، شہریار علی نے کہاکہ وہ نیویارک پولیس اہلکاروں کی صلاحیت اور افرادی قوت میں اضافے کے خواہاں ہیں، شہریار علی نے بتایا کہ وہ فلوریڈا، نارتھ کیرولائنا اور نیو جرسی ، لانگ آئی لینڈ تک لوگوں کے پاس پہنچا ہے۔ یہ عملی ہم آہنگی اور پہل کا اشارہ کرتا ہے۔سولیجز ایک جانا پہچانا چہرہ اور نام ہے اور اسے کمیونٹی کے تعلقات اور حمایت حاصل ہے، لیکن رائے دہندگان کو اس کی طویل ذمہ داری اپنے فائدے کے لیے نہیں مل سکتی ہے۔ سولیجز نے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here