جوبائیڈن کے خلاف ٹرمپ کی سیاسی چال غیر قانونی تارکین کو شہریت دینے کا شوشہ

0
183

 

نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ آخر کار سپریم کورٹ کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے غیرقانونی تارکین اور ڈی اے سی اے کے تحت بچوں کی امریکی شہریت کے مسائل کوحل کرنے کے لیے آخر کار نیا قانون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے ، نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد امیگریشن مسائل کے حوالے سے نیا ایگزیکٹو آرڈر پاس کرنے جا رہا ہوں ، یہ بہت بڑا بل ہے جس سے تارکین کے مسائل ضرور حل ہوں گے لیکن میرٹ پر حل ہو ں گے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جوبائیڈن نے انتخابی ریلیوں کے دوران بیرون ممالک کے کم پڑھے لکھے ، سکلز ورکرز کو جو بلیو کالر ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے ،وہ دراصل امریکیوں کے ساتھ اعلان دشمنی ہے کیونکہ اس اقدام سے تارکین کی بڑی تعداد امریکیوں کے حصے کی بھی ملازمتیں لے اڑے گی اور ہماری قوم منہ دیکھتی رہ جائے گی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ بیرون ممالک سے اتنے افراد کو امریکہ میں لانے کا مقصد جوبائیڈن کو بیرونی ذرائع سے حاصل ہونےوالی بھاری امداد ہے جووہ انتخابات کے دوران خرچ کرنا چاہتے ہیںجو لوگ بیرون ممالک سے جوبائیڈن کی جماعت کو سپورٹ کر رہے ہیں وہ اپنے مقاصد کو بھی پورا کرائیں گے ، ہمارے لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے ، امریکی ملازمتوں پر پہلا حق امریکہ کے اپنے شہریوں کا ہے ، ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے نئے ایگزیکٹو آرڈر سے تارکین کے مسائل میرٹ کی بنیاد پر حل کیے جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ کچھ سرمایہ دار چاہتے ہیں کہ وہ تھرڈ ورلڈ سے کم تنخواہوں پر ملازمین کو امریکہ میں بھرتی کریں تاکہ ان کو زیادہ منافع حاصل ہو اور اس سلسلے میں وہ باقی ماندہ تمام امریکیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں ، بیرون ممالک سے زیادہ تر افراد اسی لیے ہجرت کرتے ہیں کہ سرمایہ دار ان کے حقوق کی حق تلفی کر رہے ہوتے ہیں ،اگر امریکہ میں آکر بھی ان کو انہیں رویوں کا سامنا کرنا ہے تو وہ کیوں امریکہ کا رخ کریں گے ، بہت سے لوگ اس لیے بھی امریکہ کا رخ کرنا چاہتے ہیں کہ یہاں کی حکومت بے روزگار اور بڑی فیملیز کو خود سپورٹ کرتی ہے ، جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ امریکہ ایسے تارکین سے بھر جائے جوکہ محنت کرنے کی بجائے خود امریکہ پر بوجھ بن جائیں ۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ڈی اے سی اے کے پروگرام کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو یہ قدم اٹھانے سے روک دیاتھا ،ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ری پبلیکنز اور خود کو کنزرویٹو سمجھنے والے افراد کے لیے انتہائی نامناسب اقدام ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here