ٹیکسی ڈرائیور بیل آﺅٹ پلان سے غیر مطمئن

0
155

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک حکومت نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بیل آﺅٹ پلان کی منظوری دے دی ہے لیکن اکثریت اس سے مطمئن دکھائی نہیں دے رہی ہے اور مارکیٹ کو اس بیل آﺅٹ سے شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔ٹیکسی ورکرز الائنس کی پیشکش کے تحت حکومت ٹیکسی ڈرائیوروں پر قرض کو کم کرنے کی کوشش کرے گی جس میں ڈرائیوروں کی ماہانہ آمدنی اور دیگر اخراجات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا ، گروپ ایگزیکٹو بھیروی دیسائی کی جانب سے متعارف کروائے گئے پلان کے تحت ایسے ٹیکسی ڈرائیوروں کو قرضوں میں ریلیف دیا جائے گا جن کی آمدن 800 ڈالر سے کم ہوگی ،دی پوسٹ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں میئر کے امیدوار سکاٹ سٹرنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیکسی ورکرز الائنس کی پیشکش سے قرضوں تلے دبے افراد کو ریلیف مل سکے گا۔ٹیکسی ڈرائیوروں کی اکثریت اس بیل آﺅٹ پیکج کے متعلق تشویش کا اظہار کررہی ہے کیونکہ وہ قرضوں میں سو فیصد معافی چاہتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here