نیویارک (پاکستان نیوز) جنوبی کیرولینا میں اسلام قبول کرنے والے دو افراد کی جانب سے آئی ایس آئی ایس کو جوائن کرنے اور امریکہ میں اہم عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، تفصیلات کے مطابق جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے کرسٹوفر اور جے لائن کرسٹوفر عوامی مقامات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے میں قصور وار قرار دیئے گئے ہیں ، دونوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد نیویارک سٹاک ایکسچینج اور ٹرمپ ٹاور سمیت اہم عمارتوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی اس کے ساتھ آن لائن بم بنانے کی ترکیب اور اے کے 47کو درست انداز میں چلانے کی تربیت بھی فراہم کی ہے ۔ دونوں کے مسلمان ہونے کے بعد ان کو عبدالرحیم اور علی جبرائیل کے ناموں سے پکارا جانے لگا ، دونوں کے اسلامی نام ایک امام مسجد کی جانب سے تجویز کیے گئے تھے ، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل میں متعدد افراد کو اسلام قبول کرنے کے بعد دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لیا جا چکا ہے ۔