احمد دیدات کے بیٹے یوسف احمد عدالت کے باہر فائرنگ سے چل بسے

0
153

ڈربن (پاکستان نیوز) معروف عالم دین احمد دیدت کے 30 سالہ بیٹے یوسف احمد ڈربن میں عدالت کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے، یوسف کو زخمی حالت میں ائیرایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہیں ہو سکے، ڈربن میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے یوسف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔امام حسین مسجد کے چیئرپرسن آزاد سعدت نے کہا کہ یوسف بڑے اخلاق کے مالک تھے ، وہ بہت ملنسار اور خوش اخلاق تھے، ہماری مسجد کو جب بھی کبھی چندے یا دیگر معاملات میں مدد کی ضرورت ہوتی تھی تو یوسف ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here