مسجد نبوی :متعدد زبانوں میں سائن نصب

0
86

ریاض(پاکستان نیوز) سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کیلیے متعدد زبانوں میں گیارہ الیکٹرانک سائن بورڈز نصب کیے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الیکٹرانک سائن بورڈز کی تنصیب کا مقصد زائرین کو اژدحام سے بچانا اور مسجد نبوی میں آنے جانے کے لیے دروازوں کے استعمال میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ الیکٹرانک سائن بورڈز کو مسجد نبوی انتظامیہ کے سینٹرل کنٹرول سینٹر سے مربوط کیا گیا ہے۔ اژدحام کا پتہ دینے کے لیے سرخ رنگ اور مسجد نبوی کے اندر گنجائش کی اطلاع کے لیے سبز رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
لاہور خطرناک حد تک فضائی آلودگی کے ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here