نیویارک پولیس میں فلسطینی نژاد امریکی پولیس آفیسر کمانڈنگ آفیسر تعینات

0
104

نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد امریکی خاتون پولیس آفیسر کیپٹن فلسطین سارور کو کمانڈنگ آفیسر تعینات کرکے نئی تاریخ رقم کر دی گئی ہے۔ کیپٹن فلسطین سارور کو نیویارک سٹی کے 50پولیس سٹیشن (پریسنٹ ) کا پولیس کمانڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔کیپٹن فلسطین سارور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی عرب اورفلسطینی نڑاد امریکی خاتون پولیس آفیسر تھیں۔کیپٹن فلسطین سارور برونکس(نیویارک) میں ہی پید اہوئیں تاہم ان کے خاندن کا تعلق بیت نوبا ، فلسطین سے تھا۔ کیپٹن سارور نے کرمنالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور فورینسک سائیکولوجی میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی پولیس آفیسر کیپٹن وحید اختر تھے جبکہ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں کمانڈنگ آفیسر تعینات کئے جانے والے پہلے پاکستانی امریکن کمانڈنگ آفیسر ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا ہیں جو کہ بروکلین، نیویارک کے 84پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر ہیں جبکہ کیپٹن وحید اختر ایک اور پولیس سٹیشن میں ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم مسلم پولیس آفیسرز سوسائٹی اور پاکستانی امریکن آفیسرز کی تنظیم پاکستانی امریکن لائ انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے کیپٹن فلسطین سارور کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی گئی ہے اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم اور پاکستانی پولیس آفیسرز کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے۔ نیویارک جس میں ہر رنگ و نسل اور قوم سے تعلق رکھنے والی نیویارکرز کی تعدادمیں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ، کے پیش نظر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں میں پاکستانی اور مسلم امریکن ارکان کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ میں پاکستانی امریکن سینئر ایڈوائزر برائے مئیر جبکہ عاصم رحمان ، کمشنر ‘اوتھ’ کے عہدے پر مقرر ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here