لوری لائٹ فوٹ میئر کی دوڑ سے باہرہو گئیں

0
65

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو ڈیمو کریٹک رکن میئر لوری لائٹ فوٹ شکاگو میئر کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں، پرائمری الیکشن میں لوری کو صرف 16.4فیصد ووٹ ہی مل سکے، جبکہ ان کے حریف ویلاس نے 35 اور جانسن نے 20.2 فیصد ووٹ حاصل کیے جوکہ 4 اپریل کو میئر الیکشن میں حصہ لیں گے ، لوری کی شکست کی بڑی وجہ ریاست میں بڑھنے والے جرائم ریٹ کو قرار دیا جا رہا ہے ، میئر لوری کو بزنس وومن ویلی ویلسن ، شکاگو سٹی کونسل ممبرز صوفیا کنگ، روڈرک سائر، جمال گرین، نمائندہ کامبیم اور دیگر نمائندوں سے سخت مقابلہ کیا، لائٹ فوٹ کو 2019 کے دوران پہلی سیاہ فام خاتون اور پہلی ٹرانس جینڈر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، لیکن اس مرتبہ ان کو الیکشن میں ٹف ٹائم دینے والے حریفوں کا سامنا رہا اور کامیاب نہیں ہو سکیں۔لوری کو ایک مزدور دوست میئر بھی سمجھا جاتا تھا، انھوں نے ریاست میں فی گھنٹہ اجرت کو 15 ڈالر تک بڑھایا ہے ۔ شکاگو کے تاحیات رہائشی اور ایلمہرسٹ یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر کانسٹینس مکسن نے کہا، یہ انتخاب بہت مختلف ہے۔ مکسن نے کہا کہ 10 سب سے بڑے امریکی شہروں میں سے، شکاگو واحد جگہ ہے جس میں میئر کی مدت کی حد نہیں ہے، جو دوسرے شہروں کے ووٹرز کو ایک اور مدت دینے کے لیے زیادہ آمادہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائٹ فوٹ کسی بڑے امریکی شہر کی پہلی میئر بھی تھیں جنہیں وبائی امراض، کساد بازاری اور جرائم کی لہر کے بعد دوبارہ انتخاب کا سامنا کرنا پڑا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here