ماسکو (پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان تاریخی دورے پر وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان گیس و پائپ لائن معاہدے کو اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ اس معاہدے سے روسی پائپ لائن گوادر تک پہنچ جائے گی اور پاکستان معاشی ہب بن جائے گا، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس معاہدے اور دورے میں چین کا بہت بڑا کردار ہے ، اور اس دورے کو روکنے کے لیے بھارت اور امریکہ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہے لیکن کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ، وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تو ایئرپورٹ پر مہمانوں کو پرْتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم کو چاق و چوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی پروٹوکول کیساتھ ہوٹل روانہ ہوئے ایئرپورٹ سیہوٹل تک کیراستے کو برقی قمقموں سیسجایا گیا ہے۔دورے کے دوران عمران خان کی نیوکلیئرسپلائرگروپ میں پاکستان کی رکنیت سے متعلق روسی سربراہ سے ملاقات ہوگی۔ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت فیٹف میں دوطرفہ تعاون اور خطیمیں امن کیلئیپاکستان کی دفاعی ضروریات پر بھی روس سے بات چیت ہوگی۔وزیراعظم کے دورہ روس میں دفاعی،سیکیورٹی تعاون کیلئیبھی اہم ملاقاتیں ہوں گی ، روسی عسکری حکام سیمشقوں،روسی دفاعی سامان کیلئے بھی پاکستان بات چیت کرے گا۔اس دوران بھارت کو دیئے گئے ایس 400روسی ساختہ میزائل کیلئے بھی بات چیت کا امکان ہے۔روس اورپاکستان کیقومی سلامتی کیمشیروں کیدرمیان بھی مذاکرات ہونگے جبکہ پاک چین گیس لائن منصوبیمیں شیئر ہولڈرز معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔دورہ روس میں ایل این جی معاہدوں سے متعلق بھی وفاقی وزیر حماد اظہر روسی ہم منصوبے سے بات کریں گے جبکہ منگلا ، مظفرگڑھ اور گدو ،جامشورو کے پاورپلانٹس کی اپ گریڈیشن پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان آج ایس اوپیزکے مطابق بائیوسیکیورببل میں رہیں گے ، جس کے بعد کل صبح جنگ عظیم دوئم کیسپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدرولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کل ہوگی ، ملاقات 2 سے 3 گھنٹے طویل ہوگی، جس میں طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا اور اقوام متحدہ سمیت فیٹف میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔