عمران خان کامودی کو مناظرے کا چیلنج

0
75

اسلام آباد (پاکستان نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ یہ بھارت جواہر لال نہرو ،گاندھی کا نہیں نریندر مودی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نازیوں کی پیروکار ہے۔اس بات پر روسی ٹی وی اینکر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹوکا اور کہا کہ نریندر مودی آپ سے اتفاق نہیں کریں گے۔وزیراعظم نے روسی ٹی وی اینکر کو فوراً جواب دیا اور کہا کہ میں چاہوں گا کہ نریندر مودی مجھ سے ٹی وی پر مناظرہ کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے کروڑوں لوگوں کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ ہم بات چیت سے اختلافات ختم کریں، خطے میں غربت کا خاتمہ بہتر تجارت سے ممکن ہے۔عمران خان نے دوران گفتگو روس اور یوکرین تنازع کے بات چیت سے حل پر زور دیا اور صاف الفاظ میں کسی بھی بلاک کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سابق حکمرانوں نے پیسہ لندن منتقل کیا اور ہم واپسی کیلیے کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی راہ ہونی چاہیے اگر لندن میں جائیداد قانونی پیسے سے نہیں تو یہ پیسا واپس ہونا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here