مہنگائی ریکارڈ 46 فیصد پر پہنچ گئی

0
87

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری، ایک ہفتے کے دوران شرح میں مزید 1.80 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 46.65 فیصد کی ریکارڈ سطع پر پہنچ گئی ۔ حالیہ ہفتے میں 26اشیائے ضروریہ مہنگی ،12سستی ہوئیں جبکہ 13کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 مارچ2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران آلو،ٹماٹر،چینی ،دال ماش،آٹا،بیف،مٹن ،گڑ،چائے،نمک،چاول ،کھلا تازہ دودھ،دہی اورسگریٹ سمیت مجموعی طور پر26اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پیاز،چکن،لہسن،انڈے،سرخ مرچ پاوڈر،سرسوں کا تیل،ایل پی جی ،،دال چنا،دال مسور اوردال مونگ پر مشتمل گیارہ اشیاء سستی ہوئی ہیں14 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here