زلزلے سے 3لاکھ اموات کا خدشہ

0
14

ٹوکیو(پاکستان نیوز)حکومتِ جاپان نے کہا ہے کہ ملک کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع نانکائی ٹرف میں ممکنہ شدید زلزلہ آنے کی صورت میں تقریباً 300,000 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔حکومت نے اِس بڑے ممکنہ زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات کا ایک تازہ ترین تخمینہ پیر کے روزجاری کیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ بدترین صورتحال میں، یہ زلزلہ 298,000 افراد کی جان لے سکتا ہے اور گھروں سمیت 23 لاکھ 50 ہزار عمارات کو تباہ یا جَلا سکتا ہے۔اِس اندازے میں ایک دہائی قبل جاری کردہ پچھلے تخمینے کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 8 فیصد کم ہے، جبکہ عمارات کو پہنچنے والا نقصان صرف 2 فیصد کم ہے۔اِس تازہ ترین تخمینے کا نئے جغرافیائی اعداد و شمار کی وجہ سے پچھلے تخمینے سے براہِ راست موازنہ نہیں کیا جاسکتا جس میں تسْونامی سے غرقابی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں پھیلاو ہوا ہے لیکن یہ حکومت کے 2014ء کے قدرتی آفات کے باعث ہونے والے نقصانات میں تخفیف کے اہداف سے کم ہے، جس کا مقصد مرنے والوں کی تعداد میں 10 سالوں میں 80 فیصد اور تباہ شْدہ یا جَلنے والی عمارات کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد کمی لانا تھا۔مذکورہ اہداف حاصل نہیں کیے جاسکے ہیں، کیونکہ کچھ علاقوں میں اب بھی بہت سے مکانات اور عمارات زلزلے سے محفوظ نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here