سری نگر (پاکستان نیوز)بھارت کے غیرقانونی قبضہ والے کشمیر کے ضلع سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے ،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا۔