کراچی(پاکستان نیوز) دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے بری، بحری اور مضبوط فضائیہ کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں ان کے پاس موجودایئرکرافٹس (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر و دیگر امدادی جہازوں) کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر چین ہے۔ بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی فورس رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے اور یہ ترقی سے ایک درجہ بہتر ہے۔ اس کے بعد ترکیہ اور پھر دسواں نمبر فرانس کا ہے۔ امریکی فضائی طاقت روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے زیادہ ہے۔ امریکا کی فضائیہ کے پاس 5 ہزار 737 جنگی طیارے، 1854 ہیلی کاپٹر جبکہ 3 ہزار 722 امدادی طیارے موجود ہیں اور اس کا سالانہ بجٹ 800 ارب ڈالر ہے جو عالمی فوجی اخراجات کے تقریبا چالیس فیصد کے قریب بنتے ہیں۔ روس کے پاس امریکی فضائی صلاحیت کی ایک تہائی طاقت ہے، جس میں 1,554 ہیلی کاپٹر، 809 لڑاکا طیارے اور 610 معاون طیارے ہیں۔