واٹس ایپ پر AI فراڈ الرٹ فیچر متعارف

0
6

واشنگٹن (پاکستان نیوز) فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے صارفین کے لئے واٹس ایپ پر اے آئی کی مدد سے فراڈ کی ممکنہ کوششوں سے خبردار کرنے والا ایک نیا اختیاری فیچر متعارف کرا دیا، جسے فی الحال محدود پیمانے پر آزمائشی طور پر جاری کیا گیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام نے ٹیکنالوجی جریدے دی ورج کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس فیچر کو “Scam Alert” کا نام دیا گیا ہے۔ جب اے آئی کو کسی جاری گفتگو میں ممکنہ فراڈ کا شبہ ہوتا ہے تو یہ صارف کو ایک انتباہی بینر دکھاتا ہے۔ صارف کو فوری طور پر رابطے کو بلاک کرنے، اکائونٹ کی رپورٹ کرنے یا گفتگو جاری رکھنے کے اختیارات دیئے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here