ہجوم کی پولیس افسر کو فلائیڈ کی طرح قتل کرنے کی کوشش

0
133

نیویارک(پاکستان نیوز)شہر نیویارک میں سڑک پر جمع ہوئے مجمع کو منتشر کرنے کی کوشش پولیس کو مہنگی پڑ گئی۔مجمع میں سے ایک شخص نے پولیس افسر کو گردن سے پکڑ کر اسے ہوش وحواس سے بیگانہ کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیویارک پولیس نے برونکس کی ایک سڑک پر جمع افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو مجمع نے پولیس افسران کو گھیر لیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔پولیس نے اس ہجوم میں سب سے آگے ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ایک اور شخص نے ایک پولیس افسر کو گردن سے پکڑ کر ہیڈ لاک کرلیا۔جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری منگوانی پڑی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here