عمران تاریخ ساز شخصیت، جیتنے کیلئے ہی پیدا ہوئے :پال ایڈورڈز

0
154

سابق کپتان ایسی شخصیت کے مالک ہیں جو چیلنجز کو قبول کرتے ہیں :معروف تجزیہ کار

لندن(پاکستان نیوز) کرکٹ کے ایک معروف تجزیہ کار، ماہر اور مصنف نے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہیں اور سخت چیلنجز قبول کرتے ہوئے فتح سے ہمکنار ہوتے ہیں، وہ جیتنے کیلئے ہی پیدا ہوتے ہیں۔پال ایڈورڈز نے اپنے آرٹیکل میں کہا دیگر ورلڈ کلاس کرکٹر بھی ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ انوکھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم بیشتر واپس کرکٹ کی زندگی میں ہی آ جاتے ہیں،پھر کرکٹ میگزین وغیرہ کے سرورق پر انکی تصویر آجاتی ہے یا کسی پویلین کا نام انکے نام پر رکھ دیا جاتا ہے ،لیکن عمران خان کا چہرہ ٹائم میگزین کے کور پر بھی نظر آیا اور انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں کینسرکا ہسپتال بھی بنایا۔انہیں کہا گیا تھا کہ وہ ایسا ہسپتال نہیں بنا سکیں گے اور نہ ایسا ہسپتال چلا سکیں گے جہاں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہو، لیکن عمران خان نے دونوں کام ہی کئے۔عمران ان چند لوگوں میں شمار ہوتا ہے جو اپنی ذاتی صلاحیتوں کا ادراک رکھتے ہیں اور اپنی تقدیر بناتے ہیں۔وہ تاریخی شخصیات کی ایسی تازہ مثال ہیں جو کرکٹ نے پیدا کی ہیں۔کرکٹ میں جھنڈے گاڑنے کے بعد انہوں نے بہترین ہسپتال بنایا اور اب سیاست میں کمال کی طبع آزمائی کی اور کامیاب ٹھہرے ، اب انکی جماعت پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہے ، جسکا مقصد پاکستان کو ایک جدید، جمہوری اور ویلفیئر سٹیٹ بنانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here