نیویارک (پاکستان نیوز)شہریوں کی بڑی تعداد پہلے ہی ہیلتھ انشورنس کے مسائل سے دوچار تھی لیکن کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ سال دس لاکھ سے زائد افراد ہیلتھ انشورنس سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور رواں برس کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران اس تعداد میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مجموعی طور پر ہیلتھ انشورنس رکھنے والے افراد کی تعداد میں 9فیصد سے زائدکمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 2019 میں 30 ملین امریکی شہری ہیلتھ انشورنس سے محروم تھے ، 2016کے بعد یہ تعداد 29.6 ملین تک آ گئی تھی ، 2018اور 2019 کے درمیان ہیلتھ انشورنس رکھنے والوں کی تعداد 28.1 ملین تک آ گئی تھی۔