امام مسجد حسن آدم کے قاتلوں کی معلومات دینے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام

0
142

نیویارک (پاکستان نیوز)کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن اوہائیو نے امام مسجد حسن آدم کے قاتلوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہے ، ایسا کوئی بھی شخص جو قاتلوں کے متعلق یا تحقیقات میں کسی بھی سطح کا تعاون فراہم کرے کیلئے 10 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے ، امام مسجد حسن بدھ کی رات کو اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد 24 دسمبر کو ان کی نعش برآمد کی گئی، کیئر اوہائیو کے عہدیدار نے کہا کہ “انا للہ و انا الیہ راجعون ـ ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ آج رات ہم مسجد ابوہریرہ کے شیخ ڈاکٹر محمد حسن آدم کے قتل سے صدمے کا شکار ہیں، کولمبس صومالی مسلم کمیونٹی کے ایک پیارے ستون،ہماری پوری اوہائیو مسلم کمیونٹی کو گہرا اور المناک نقصان پہنچا ہے، ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کمیونٹی لیڈر، شوہر اور والد کے قتل کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here