محکمہ امیگریشن کا 13 ہزار ملازم چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ

0
133

واشنگٹن(پاکستان نیوز) محکمہ امیگریشن نے اپنے 13 ہزار ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن نے 13 ہزار سے زائد ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیے ، چھٹیوں کے نوٹس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ 13 ہزار سے زائد ملازمین 3 اگست تک بغیر تنخواہ چھٹیوں پر چلے جائیں گے ، یہ فیصلہ مالی بحران کی وجہ سے کیا گیا ہے ، امیگریشن سروسز میں مجموعی طور پر 20 ہزار ملازمین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امیگریشن سروسز کا سالانہ بجٹ 15 ارب ڈالرز ہے ، جو ویزوں، ورک پرمٹ، گرین کارڈ، اور شہریت کے لیے دی جانے والی درخواستوں سے آتا ہے۔ کورونا وباءکی وجہ سے درخواستوں میں 50 فی صد کمی آ گئی ہے ، جس کی وجہ سے سالانہ بجٹ پر بہت اثر پڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here