نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت کی سستی ترین ایئرلائن “انڈیگو”کو دنیا کی بدترین ایئرلائنز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر ہیلپ سکور رپورٹ 2024 نے انڈین ایئرلائن کو 109 میں سے 103 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ رپورٹ میں ایئر انڈیا کو 61 ویں جبکہ ایئر ایشیا کو 94 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔انڈیگو ایئرلائن نے بدھ کو ایک بیان میں اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا ایئرلائن کو رواں برس دنیا کی بدترین ایئرلائنز میں شمار کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن انڈیا ہر ماہ ایئرلائن کی جانب سے وقت کی پابندی اور مسافروں کا ڈیٹا شائع کرتا ہے۔