نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونےوالے افراد کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا اعلان عین اس وقت پر سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے ، جان ہوپکن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔