واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے فلسطین کی امداد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطین کی امداد سابق صدر ٹرمپ کے دور میں روکی گئی تھی۔ اب صدر جو بائیڈن نے فلسطین کو 235 ملین ڈالر امداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبرایجنسی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے فلسطین کے لیے امداد بحال کرنے کے اس فیصلے کا اقوام متحدہ خیرمقدم کیا ہے۔ نیویارک اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ دوسرے ممالک سے بھی ایسے اقدامات کی امید ہے۔