پاکستانی سفارتخانے میں 23مارچ کی پروقار تقریب، سفیر اسد خان کی پرچم کشائی

0
409

 

وزیراعظم عمران خان ، صدر مملکت عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ہے، سفیر اسد خان کی کمیونٹی سے کورونا کیخلاف متحد ہونے کی اپیل

نیویارک (پاکستان نیوز)یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں قومی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر پاکستانی سفیر اسد ایم خان نے پاکستانی پرچم سر بلند کیا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان ارو صدر عارف علوی کے بیان کو بھی پڑھ کر سنایا گیا جنھوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اس سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر کو لازمی طور پر اپنائیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ایم اسد خان نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے خلاف متحد ہو جائیں ، انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس جیسے مہلک مرض سے بچاﺅ کے لیے امریکی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here