پرنسپل اپنے آفس اور سکول کو صاف ستھرا رکھنے اور سجانے کے حوالے سے کافی مقبولیت رکھتی تھیں
نیویارک (پاکستان نیوز)بروکلین ڈیموکریسی اکیڈمی جوکہ ایک پبلک ہائی سکول ہے کی پرنسپل ڈیز اینا رومین کورونا وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئی ہیں، پرنسپل اپنے آفس اور سکول کو ہمیشہ صاف ستھرا اور پھولوں سے سجا ہو ا رکھنے پر کافی مقبولیت رکھتی تھیں لیکن ان کی صفائی مہلک وائرس کے خلاف کام نہیں آ سکی ، یہ اب تک کسی بھی سکول سٹاف کی کورونا وائرس سے پہلی موت ہے ، واضح رہے کہ نیویارک میں کورونا وائرس کے 15ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس میں 192ا فراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔