نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ سے اسامہ بن لادن کے متعلق نئے چیپٹر کا آغاز کر دیا ہے ، انھوں نے کہا ایک ایسی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن ابھی زندہ ہیں اور ان کو ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ہلاک نہیں کیا گیا ہے ، امریکی فوج کی جانب سے ٹرمپ کے اس ٹوئیٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے ، امریکی افواج نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ٹرمپ کی جانب سے اس ٹوئیٹ پر فوج نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔