پاکستان کا ایک اور اعزاز، اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

0
14

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسرار کاکڑ نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کیگاں سے ہے، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہونے والے تیسرے پاکستانی ہیں، یونین الیکشن میں انہوں نے 617 ووٹ حاصل کیے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پہلی پاکستانی تھیں جو1977 میں آکسفورڈ یونین کی صدر بنیں، آرمی پبلک اسکول پشاور سانحے میں بچ جانے والے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونین کے صدر بنے۔ اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پروگرام میں داخلہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونین کے ممبران کا انتہائی شکر گزار ہوں، انتہائی پسماندہ گاں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے اعزاز ہے۔ اسرار کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور میریخاندان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here