اٹارنی جنرل کو ہنٹر بائیڈن کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کی درخواست

0
144

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے اٹارنی جنرل ولیم بار سے درخواست کی ہے کہ ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کو جلد منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے نتائج انتخابات سے قبل اعلان کیے جائیں ، ہنٹر بائیڈن کے غیرقانونی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ انتخابات سے قبل لوگوں کے سامنے آنی چاہئے ۔فوکس اینڈ فرینڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیویارک پوسٹ نے ہینٹر بائیڈن کے بیرون ممالک سے کاروباری تعلقات کے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس پر تحقیقات ہو نی چاہئیں ، انھوں نے کہا کہ میری اٹارنی سے اپیل ہے کہ تحقیقات کو جلد منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے انتخابات سے قبل پبلک کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here