پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن

0
4

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان نئی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، امریکی جریدے یو ایس اے ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بہترین معاشی اصلاحات اور نجی شعبے میں جدت نے پاکستان کے سرمایہ کاری کے منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے، پاکستان مستحکم ادارہ جاتی نظم و ضبط، بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور اہم شعبوں میں مضبوط قیادت کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہا ہے ، جریدے کا کہنا ہے پاکستان کے بینکنگ شعبے نے ڈیجیٹل رجحان کو اپناتے ہوئے صارفین کو جدید سہولیات فراہم کی ہیں ، توانائی کی مستحکم فراہمی کے باعث مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور برآمدی خدمات کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، معدنیات کا شعبہ پاکستان میں ایک تیزی سے ابھرتا ہوا سیکٹر بن رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here