نیویارک (پاکستان نیوز) نارتھ کیرولینا میں پولیس نے ایک معذور شخص 29سالہ ڈینیئل ہیرس کو فائرنگ کر کے اس کے گھر کے سامنے قتل کر دیا ، عینی شاہد کے مطابق ڈینیل اپنی گاڑی کے قریب سے پڑوسی کو ہاتھ کے اشاروں سے کچھ بتانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران پولیس نے اچانک فائرنگ کرتے ہوئے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس کے مطابق ڈینیل ہیرس تیز رفتاری سے گاڑی دوڑا رہا تھا اور ہم کافی وقت سے اس کا پیچھا کر رہے تھے اور اس کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ڈینیل نے ہماری ایک نہیں سنی اور گاڑی کو تیز رفتاری سے دوڑاتا ہوا اپنے گھر کے پاس لے آیا اور پھر اس نے کچھ مشکوک اشارے کیے جس پر ہمیں انہیں موت کے گھاٹ اتارنا پڑا۔