یوکرائن پر حملے کے بعد روسی صدر اقتدار میں نہیں رہ سکتا:جوبائیڈن

0
117

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرائن پر حملے نیٹو سمیت عالمی دبائو کی وجہ سے ولادی میر پوٹن اب مزید روس کے صدر نہیں رہ سکتے ہیں، اپنے دورہ پولینڈ کے دوران ہفتے کو ڈرامائی طور پر یوکرین پر حملے کے تناظر میں روسی صدر ولادی میر پوتن کے خلاف لفظی گولہ باری میں شدت لاتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ شخص اقتدار میں نہیں رہ سکتا، بائیڈن کے ان الفاظ نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی تو وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے پولینڈ میں خطاب کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا وہ روس میں نئی حکومت کا مطالبہ نہیں کر رہے تھے۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ بائیڈن ‘روس میں پوتن کے اقتدار یا حکومت کی تبدیلی پر بات نہیں کر رہے تھے۔وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صدر بائیڈن کے کہنے کا مقصد تھا کہ پوتن کو اپنے پڑوسیوں یا خطے پر طاقت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے باضابطہ طور پر یہ تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا پوتن کے بارے میں بائیڈن کا بیان ان کی پہلے سے لکھی گئی تقریر کا حصہ تھا۔یورپ کے چار روزہ دورے کے موقعے پر صدر بائیڈن نے پولینڈ کے دارالحکومت میں ایک تقریر کے بالکل اختتام پر کہا کہ یہ شخص اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔صدر بائیڈن اس سے قبل بھی کئی بار کہہ چکے تھے کہ کریملن کا یوکرائن پر حملہ پوتن کے لیے ایک ‘سٹریٹجک ناکامی’ ثابت ہو گی اور یہ کہ روسی صدر ‘جنگی مجرم’ ہیں لیکن وارسا میں دیئے گئے ان کے اس ہنگامہ خیز بیان سے پہلے امریکی صدر نے پوتن کو اقتدار سے باہر کرنے کی کبھی بات نہیں کی تھی۔اس سے قبل ہفتے ہی کے روز پولش سرحدی قصبے میں یوکرینی پناہ گزینوں سے ملاقات کے موقع پر بائیڈن نے پوتن کو ‘قصاب’ قرار دیا تھا۔

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ریپبلیکنز نمائندوں کی جانب سے روسی صدر کے متعلق بائیڈن کے منفی ریمارکس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، فلوریڈا کے نمائندہ گریگ سٹوبی نے کہا کہ ایک ملک کا سربراہ کسی دوسرے ملک کے سربراہ کے متعلق کیسے پیشگوئی کر سکتا ہے کہ وہ اب مزید اقتدار میں نہیں رہے گا، بائیڈن کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا جب یوکرین پر کریملن کے حملے کے بعد اب اس کے دوسرے مہینے میں امریکہ اور روس کے تعلقات ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ انتظامیہ جوہری طاقت کے ذریعہ بڑھنے کے خطرے کے بغیر تنازعہ کو نازک طور پر لے رہی ہے ،ہفتہ کے روز وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر بائیڈن کے پوتن کے اقتدار میں نہ رہنے کے بارے میں تبصرے کو کلیئر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا مطلب یہ بتانا ہے کہ پوتن کو “اپنے پڑوسیوں یا خطے پر طاقت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔صدر بائیڈن کا لاپرواہ تبصرہ ولادیمیر پوتن کی پروپیگنڈہ مشین کے لیے ایندھن ہے اور ہمارے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ اتحاد کو توڑتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here