پیوٹن کا دورۂ سعودی عرب ؛ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات

0
57

جدہ (پاکستان نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل کیلئے دونوں ممالک روس اورسعودی عرب کے مشترکہ کردار کو سراہا۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی اور روس باہمی مفادات سمیت روس، سعودی عرب، مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کیلئے فائدہ مند منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی روس تعلقات میں اضافے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کے لیول کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی، اور ہمارے تعلقات میں مزید اضافے کو کوئی چیز نہیں روک سکتی۔روسی وزارت خارجہ کے ترجمان دمیتری پاسکوف کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اوپیک کوآپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقل میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here